the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ممبئی۔ سلامی بلے باز گوتم گمبھیر اور تیز گیند باز ایشانت شرما پر ایک بار پھر سلیکٹروں نے اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں انگلینڈ کے خلاف 09 نومبر سے شروع ہو رہی ٹیسٹ سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم میں موقع دیا ہے لیکن تین ماہر بلے باز روہت شرما ، شکھر دھون اور لوکیش راہل چوٹ کی وجہ سے باہر رہیں گے۔ چیف سیلکٹروں ایم ایس کے پرساد کی قیادت میں قومی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے بدھ کو یہاں ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کیا۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جس میں تین ماہر بلے باز روہت، دھونی اور راہل کو چوٹ کی وجہ ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔ دو سال کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے تجربہ کار بلے باز گمبھیر پر ایک بار پھربھروسہ کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تو تیز گیند باز ایشانت بھی انگلینڈ کے خلاف سیریز کا حصہ ہوں گے۔ وہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے والے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو کیریئر میں پہلی بار ٹیسٹ قدم رکھنے کا موقع دیا گیا ہے۔

گمبھیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں لوکیش راہل کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ گمبھیر دوسرے ٹیسٹ کے لئے ٹیم میں شامل تھے لیکن انہیں موقع اندور میں آخری ٹیسٹ میں ملا تھا۔ گمبھیر نے اندور ٹیسٹ میں 29 اور 50 رن پر بنائے تھے۔ رنجی ٹرافی میں دہلی کی کپتانی سنبھال رہے گمبھیر نے موہالی میں اڑیسہ کے خلاف گزشتہ میچ میں 147 رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ اوپننگ کے لئے ٹیم انڈیا میں ویسے بھی فی الحال سخت مقابلہ چل رہا تھا لیکن دھون اور لوکیش دونوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے سلیکٹروں کو مرلی وجے اور گمبھیر کو منتخب کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوئی۔ وہیں ٹیم میں دوسرا سب سے بڑا سوال روہت شرما کا تھا لیکن چیف سلیکٹروں نے بتایا کہ روہت کی چوٹ بہت سنگین ہے اور انہیں اس کے لیے سرجری تک کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ روہت چوٹ کی وجہ سے چھ سے آٹھ ہفتے تک کرکٹ سے دور ہو سکتے ہیں جس سے صاف ہے کہ سیریز کے باقی کے میچوں میں بھی ممبئی کے کھلاڑی کی واپسی تقریبا مشکل ہی ہے۔



انہیں ون ڈے سیریز کے دوران چوٹ لگی تھی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف وشاکھا پٹنم میں آخری ون ڈے میں 70 رن بنانے سے پہلے روہت نے چار ون ڈے میں 11، 13، 15 اور 14 رن بنائے تھے۔ اگر تین ٹیسٹ میچوں کی بات کی جائے تو انہوں نے دہلی میں 35 اور ناٹ آوٹ 68، کولکتہ میں دو اور 82 اور اندور میں ناٹ آوٹ 51 رن بنائے تھے۔ اس کے علاوہ بیماری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں بن پائے ایشانت کی بھی ٹیم میں واپسی ہو چکی ہے۔ بھونیشور کمار بھی اپنی ہیمسٹرنگ کی چوٹ سے نکل گئے ہیں جو انہیں نیوزی لینڈ سیریز میں دوسرے ٹیسٹ کے دوران لگی تھی لیكن انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
روہت کے علاوہ ٹیم انڈیا کے دو اور ماہر بلے باز ان میچوں سے باہر رہیں گے جس میں راہل اور دھون بھی شامل ہیں۔ راہل ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو ٹسٹ میچوں اور پھر ون ڈے سیریز سے باہر رہے تھے جبکہ دھون تیسرے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں انگوٹھے کی چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیلے تھے۔ مڈل آرڈر میں اگرچہ چتیشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانےاور وکٹ کیپر ردھمان ساہا موجود رہیں گے اور اسپن کی ذمہ داری ایک بار پھر آف اسپنر روی چندرن اشون، لیف آرم اسپنر رویندر جڈیجہ اور لیگ اسپنر امت مشرا کے کندھوں پر رہے گی ۔ اشون اور جڈیجہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پانچوں میچوں میں آرام دیا گیا تھا جبکہ مشرا 15 وکٹ حاصل کرکے مین آف دی سیریز بنے تھے۔ ون ڈے سیریز سے آرام حاصل کرنے والے تیزگیند باز محمد سمیع، امیش یادو، اور ایشانت پر تیز گیندبازی آرڈر کی ذمہ رہے گی ۔ تیز گیند باز شاردل ٹھاکر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بطور متبادل کھلاڑی منتخب کیا گیا تھا لیکن انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر رکھا گیا ہے۔ وہیں اب تک محض 16 فرسٹ کلاس میچوں میں کھیلنے والے پانڈیا کو ٹیسٹ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے بڑودہ کیلئے ان میچوں میں 33 کی اوسط سے 22 وکٹ لئے ہیں۔ وہ اب تک چار ون ڈے اور 16 ٹي 20 بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔ چیف سلیکٹر پرساد نے کہا "پانڈیا کی بولنگ میں بہت تیزی آئی ہے تو ان کی بلے بازی بھی بہتر ہوئی ہے۔ وہ بہترین آل راونڈر ہیں جو اچھے گیندباز ہونے کے ساتھ بلے باز بھی ہیں۔ ساتھ ہی وہ اچھی فیلڈنگ بھی کرتے ہیں۔ "
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.